دورہ بھارت سے قبل بنگلہ دیشی کرکٹر باغی

ڈھاکہ : بنگلہ دیشی کرکٹرز دورہ بھارت سے قبل باغی ہو گئے،بنگالی ٹائیگرز نے تنخواہیں بڑھنے تک ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹرز نے اپنے کرکٹ بورڈ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کرکٹ کے معاملات میں بہتری تک مستقبل قریب میں کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ بنگالی کرکٹرز نے دورہ بھارت سے قبل ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے ،بنگالی ٹائیگرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں،تاہم کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنے 11 مطالبات بھی پیش کر دئیے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.