آزادی مارچ سے پہلے اسلام آباد میں دھرنا

اسلام آباد(24نیوز) مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے پہلے اسلام آباد میں دھرنا شروع ہوگیا۔ سینکڑوں اساتذہ نے 10ماہ سے رکی تنخواہیں لینے کیلئے ڈی چوک میں بستر بچھا لئے، بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز اساتذہ  نے تنخواہیں ملنے اور ریگولر کئے جانے سے پہلے واپس جانے سے انکار کردیا۔

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز ٹیچرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈی چوک میں دھرنا جاری  ہے،مظاہرے میں سینکڑوں مردوخواتین اساتذہ  شریک ہیں،مظاہر ین کا کہنا ہے کہ  گذشتہ دس ماہ سے ہمیں تنخواہ نہیں ملی ۔2018 میں حکومت نے ہمیں مستقل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔ ہائیکورٹ پہلے ہی BECS اساتذہ کو ریگولر کرنے کا فیصلہ دے چکا ہے ۔وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں مگر کوئی حل نہیں نکالا۔  اب ہم اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جائے گا ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.