فیس بک جلد " نیوز ٹیب" متعارف کروانے کے لیے تیار

نیویارک : فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نےماہ اپریل میں خیال ظاہر کیا تھا کہ جلد ہی سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے صحافتی اداروں کے ساتھ مل کر نیا سیکشن "نیوز ٹیب " متعارف کروایا جائے گا۔  فیس بک چاہتا ہےکہ آپ اپنی سائٹ اور نیوز کوریج کے لئے ایپس کے ساتھ ساتھ میمز کو بھی شیئر کریں جو آپ کے دوست احباب اور خاندان کے ساتھ اشتراک کر رہے ہیں ۔سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی نے صحافتی اداروں کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہ خبروں کےلیے متعین کردہ ٹیب میں سرخیوں کی نمائش کرے گا۔مارک زکربرگ کے اعلان کے بعد رواں برس اگست میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ ’فیس بک‘ پر ’نیوز ٹیب‘ نامی خبروں کا نیا سیکشن متعارف کروایا جائے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ’نیوز ٹیب‘ سیکشن کے لیے صحافیوں اور صحافتی اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس میں ادارے اپنی اہم اور بڑی خبریں، تجزیے و رپورٹس ' نیوز ٹیب ' سیکشن کے لیے فراہم کریں گے اور فوری طور پریہ سیکشن امریکا میں کام کرے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.