انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر گروپ کے اسکروٹنی فارم

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعہ 25اکتوبر 2019ء سے بروز پیر 25نومبر 2019ء تک وصول کیے جائیں گے۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/188/2019 کے مطابق طلباء درج بالا تاریخوں میں اپنے اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ علاوہ ازیں کامرس ریگولر گروپ کے طلباء کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔  


Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.