آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعرات 31اکتوبر سے بروز جمعہ 29نومبر 2019ء تک وصول کیے جائیں گے۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/193/2019 کے مطابق اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع یونائیڈبینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ طلباء کراچی میں UBLکی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کرواکر اسکروٹنی فارم بورڈ آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں آرٹس پرائیویٹ کے طلباء کی مارکس شیٹس ان کی جانب سے دیئے گئے رہائشی پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔

 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.