آرٹس پرائیویٹ گروپ کے ضمنی امتحانات میں شرکت کے اہل امیدواروں کیلئے امتحانی فارم

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء میں شرکت کے اہل امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

ایڈیشنل سبجیکٹس، امپروومنٹ آف ڈویژن اور بینیفٹ کیسز کے ایسے اہل امیدوار بھی انہی تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں جو دو سال کے دوران امپروومنٹ آف ڈویژن اور بینیفٹ کیسز کے امتحانات کیلئے دیئے گئے موقع سے فائدہ نہیں اٹھاسکے ہیں۔بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/198/2019 کے مطابق آرٹس پرائیویٹ گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء میں شرکت کے اہل امیدواراپنے امتحانی فارمز بروز پیر 4نومبر 2019ء سے 18نومبر 2019ء تک متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کرواسکیں وہ پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 19نومبر سے 21 نومبر 2019ء تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 22نومبر سے 26نومبر 2019ء تک اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے امتحانی فارم کی فیس کراچی میں یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں، طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔علاوہ ازیں آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء میں شرکت کرنے والے طلباء کی مارکس شیٹ ا ن کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دی گئی ہیں۔  


Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.