گجراتی ہونے کے باوجود عالیہ کو گجراتی ٹیوٹر کی ضرورت کیوں؟

بالی وڈ سٹار عالیہ بھٹ خود گجراتی پس منظر رکھتی ہیں، ان کے والد فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور آباؤ اجداد کاٹھیواڑ کے رہنے والے تھے۔

گجراتی ہونے کے باوجود عالیہ کو سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’گنگو بائی کاٹھیواڑی‘ کے لیے اپنی گجراتی طرز تکلم کو درست کرنے کے لیے ٹیوٹر کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

انڈین نیوز ویب سائٹ ’مڈ ڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق چونکہ عالیہ بھٹ کی گجراتی بولی میں فرق ہے اس لیے انہوں نے مراٹھی اداکاروں منوج جوشی اور سپریا پھاٹک سے رابطہ کیا ہے اور اس حوالے سے ان سے مدد مانگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ کے دادا ’نانا بھائی بھٹ‘ گجراتی برہمن تھے اور ان کا تعلق کاٹھیواڑ سے تھا۔

لیکن عالیہ بھٹ گجراتی کے اس بولی سے مانوس نہیں کیونکہ یہ گجرات کے کچھ علاقوں سے باہر نہیں بولی جاتی۔

چونکہ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم کی تیاری کے حوالے سے خاصے محتاط ہیں اس لیے انہوں نے ٹیوٹر کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ وہ اس حوالے سے ان کی رہنمائی کر سکیں۔

مزید پڑھیںعالیہ بھٹ کی زبان پھسلی تو کرینہ کپور نے منہ چھپا لیاNode ID: 438486’آئیے، کمرے میں ہاتھی پر بات کرتے ہیں‘Node ID: 440746’انانیا کے ساتھ دو روٹیاں توڑ لیں تو سب نے پوچھ لیا‘Node ID: 441726

 

فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے بھی اس حوالے سے ممبئی کے گجراتی تھیٹر کی کچھ مشہور شخصیات سے بھی رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان شخصیات میں منوج جوشی اور سپریا پھاٹک بھی شامل ہیں۔

چونکہ عالیہ بھٹ ایک ماہ کے لیے گجراتی زبان کی کلاسز لیں گی اس لیے فلم کے شوٹنگ بھی ساتھ ساتھ شروع ہو گی۔

اس گجراتی بولی پر سندھی کے اثرات بہت زیادہ ہیں کیونکہ اس علاقے میں کاٹھی اور راجپوت بہت زیادہ تعداد میں رہتے تھے جن کا تعلق موجودہ راجستھان اور سندھ سے تھا۔

فلم کی کہانی کوٹھے کی ایک تند خو مالکن کے گرد گھومتی ہے جن کا 60 کی دہائی میں راج تھا۔ کوٹھے کی مالکن نے اپنے گاہکوں کے لیے غنڈے بھی پال رکھے تھے جو منشیات کا کاروبار بھی کرتے تھے۔ اس خاتون کا تعلق ایک متوسط طبقے کے کاٹھیواڑی خاندان سے تھا جن کو  ممبئی کے کوٹھے پر فروخت کیا گیا تھا۔

سنجے لیلا بھنسالی نے ’گنگو بائی کاٹھیواڑی‘ بنانے کا اعلان فلم ’ان شا اللہ‘ کا منصوبہ ختم کرنے کے بعد کیا، فوٹو: اے ایف پیسنجے لیلا بھنسالی نے ’گنگو بائی کاٹھیواڑی‘ بنانے کا اعلان اپنی فلم ’ان شا اللہ‘ کا منصوبہ ختم کرنے کے بعد کیا۔ ’ان شااللہ‘ میں سلمان خان اور عالیہ بھٹ کو پہلی مرتبہ اکھٹے کاسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

’ان شااللہ‘ بنانے کا منصوبہ ترک کرنے کا اعلان عالیہ اور سلمان خان کے درمیان ’تخلیقی اختلافات‘ کے باعث کیا گیا۔

عالیہ بھٹ نے ’ان شااللہ‘ کے منصوبے کو ترک کرنے کے اعلان پر کہا تھا کہ ’میں سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت زیادہ پرجوش تھی، لیکن میرا ایمان ہے کہ بعض اوقات ایسی چیزیں ہو جاتی ہے جو کہ آپ کے اختیار میں نہیں ہوتیں۔ منصوبے جس طرح بنائے جاتے ہیں اس طرح ہوتے نہیں، لیکن میں آپ کو تحریری یقین دہانی کرا سکتی ہوں کہ میں بہت جلد سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہوں۔‘

واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.