صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کا مراکش میں شاندار استقبال

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور وائٹ ہاؤس کی مشیر ایوانکا ٹرمپ ان دنوں مراکش کے دورے پر ہیں جہاں وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے امریکی پروگرام کے تحت مختلف تقریبات میں حصہ لے رہی ہیں۔

مراکش پہنچنے پر مقامی خواتین نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ آج جمعرات کے روز مراکش کے دارالحکومت سے شمال میں دو گھنٹے کی مسافت پر واقع صوبے میں انہوں نے مراکش کی چار ایسی خواتین سے ملاقات کی جنہیں زرعی زمین وراثت میں ملی یا پھر انہوں نے خریدی۔

اس ملاقات کے دوران، ایوانکا کا کہنا تھا کہ جب ہم خواتین میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو یہ سرمایہ کاری بالآخر خاندانوں، کمیونٹیز اور ملکوں کی خوشحالی کا باعث بنتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.