کرکٹر محمد حفیظ ایف بی آر کے شکنجے میں آگئے، شوکاز نوٹس جاری

لاہور: قومی کرکٹر محمد حفیظ بھی ایف بی آر کے شکنجے میں آگئے ، 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات چھپانے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاگیا ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق معروف کرکٹر محمد حفیظ کے چھپائے گئے اثاثہ جات کے بارے میں معلومات ملنے ہر ایف بی آر نے محمد حفیظ کا گزشتہ پانچ سال کا آڈٹ شروع کر دیا ہے۔کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے جبکہ ایف بی آر نے محمد حفیظ کی تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی ہیں اور ان کے اکاونٹس میں جمع شدہ رقم میں بھی ان کے ظاہر کردہ رقم میں فرق ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.