آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل، وفد واپس واشنگٹن روانہ

آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا جس کے بعد وفد واپس واشنگٹن روانہ بھی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف وفد  نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا جبکہ آئی ایم ایف وفد نے مشیر خزانہ اور انکی ٹیم کی پاکستان کی معیشت کی بہتری کےلئے اٹھائے گیے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

آئی ایم ایف وفد نے صوبائی حکومتوں و دیگر شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کیں جبکہ آئی ایم ایف مشن چیف نے اہداف کے حصول کےلئے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا بھی گیا۔

پاکستان کی معیشت کا آئندہ جائزہ سال 2020کے پہلے مہینے میں ہوگا جبکہ آئی ایم ایف وفد نے ارنیستو رمریز ریکو کی سربراہی میں پاکستانی معاشی ٹیم سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کی معاشی ٹیم کی سربراہی ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ نے کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز وزارت خزانہ کے ساتھ آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوئے تھے جس میں آئی ایم ایف وفد نے وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور پاکستان کے ساتھ ریونیو کلیکشن ، ایف بی آرشارٹ فال پر تفصیلی بات چیت بھی کی تھی


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.