ابوظہبی:حضورآقا ﷺ کی یوم ولادت پرعام تعطیل کااعلان

ابوظہبی  حکومت نےحضرت محمدﷺ کی یوم ولادت کےموقع پرعام تعطیل کااعلان کردیاہے۔

تفصیلا ت کےمطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نےحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت کی مناسبت سےشہریوں کوبڑی رعایت دینےکااعلان کردیاگیا،متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے 9 نومبر کوسرکاری تعطیل دی گئی ہے۔

ٹویٹرپرایک پیغام میں،ایف اےایچ آرنے 2019 اور 2020 کی باقی تعطیلات کاشیڈول بھی جاری کیاہے۔

الهيئة تعمم أجندة العطلات الرسمية المعتمدة بموجب قرار #مجلس_الوزراء 34 م/ 9 ولسنة 2019 للقطاعين #الحكومي والخاص في الدولة للمتبقي من عام 2019 ولعام 2020 pic.twitter.com/XAFP2gKX5p

— FAHR (@FAHR_UAE) November 5, 2019

ابوظہبی کے ٹرانسپورٹ سینٹرنےبھی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرحضرت محمد مصطفیﷺ کی یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی وجہ سے شہریوں کےلئےفری پارکنگ کااعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ 9 نومبربروزہفتےسے 10 نومبربروزاتوارصبح 7:59 بجےتک پارکنگ مفت رہےگی۔

The Integrated Transport Center Abu Dhabi announces free parking during the Prophet Muhammad birthday public holiday which will take place on Saturday, November 9, 2019, until 7:59 am on Sunday, November 10 pic.twitter.com/MtyOco2TpO

— "ITC" مركز النقل المتكامل (@ITCAbudhabi) November 7, 2019

واضح  رہے کہ  12 ربیع الاول کے سلسلے میں ہر سال کی طرح سال بھی ملک بھر میں سرکاری تعطیل دی جائے گی جس کے تحت تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دبئی حکومت کی طرف سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے سے قبل ہی چھٹی کا اعلان کردیا جاتا ہے جبکہ دیگر اسلامی ممالک رویت کے بعد ہی چھٹی کا اعلان کرتے ہیں جبکہ نومبر کے آخر میں متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا جاتا ہے، جس کے تحت سرکاری و نجی دفاتر کے ملازمین اور تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی چھٹی دی جاتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.