مصباح اور وقار کے تجربات پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو لے ڈوبے

لاہور (92 نیوز) نت نئے تجربات ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون پاکستانی ٹیم کو لے ڈوبے۔ سری لنکا سے وائٹ واش کے بعد ہیڈ کوچ  اورچیف سلیکٹر مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا کیخلاف اپنی دوسری اسائنمنٹ میں بھی ناکام رہے۔

چیف سلیکٹر، ہیڈکوچ، بیٹنگ کوچ مصباح الحق کا قوم کو دو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہار کا تحفہ دیدیا، نت نئے تجربے کرنے کی کوشش ٹیم مینجمنٹ کے گلے پڑگئی، بابر اعظم بطور کپتان  اپنے پہلے ہی امتحان میں ناکام ہوگئے۔

مسٹر ٹک ٹک مصباح الحق کو تین پاور فل عہدے ملنے کے بعد سری لنکا کیخلاف آسان سیریز کا ٹاسک ملا۔ مصباح الحق کی دفاعی اپروچ کے باعث تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناتجربہ کار سری لنکا نے سرفراز الیون کو وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار کیا۔

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے صرف دور روز قبل سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش سے دوچار کرنیوالی آسٹریلیا  نے اپنی ہائی اسپرٹ برقرار رکھی۔ کینگروز نے نئے اور پرانے شاہینوں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔

مسلسل دو سیریز اور 6 میچ ہارنے پر ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبرون ٹیم کی اہلیت، ٹیم سلیکشن اور مینجمنٹ کے کردار پر کئی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں جن کا جواب شاید ابھی کسی کے پاس نہیں ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.