قومی ٹیم کا آسٹریلیا میں فلاپ شو، شائقین کے دل توڑ دئیے

لاہور (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل توڑ دئیے۔ کہتے ہیں فخر، حارث، آصف، رضوان، عماد، شاداب، عامر، وہاب کھیلنا ہی بھول گئے۔

دورہ آسٹریلیا نے قومی ٹیم کے اسٹار پلیئرز  کی چمک ماند کردی۔ اوپنر فخرزمان کا سری لنکا کے بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بھی فلاپ رہے ، بلے باز نے دو میچوں میں صرف 2 رنز بنائے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل بھی آؤٹ آف فارم دکھائی دئیے اور تین میچز میں صرف 18 رنز تک ہی محدود رہے۔

ڈومیسٹک کے شیر آصف علی انٹرنیشنل میچوں میں پھر فیل ۔۔دو میچز میں صرف 15 رنز ہی بٹور سکے۔

آل راؤنڈر عماد وسیم تین میچوں میں صرف 17 رنز بناسکے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، اسپنر شادب خان سیریز میں ایک وکٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔

اسٹار فاسٹ باؤلرز وہاب ریاض اور محمدعامر بھی اپنا  جادو جگانے میں ناکام رہے۔ وہاب ریاض ایک بھی کینگرو کا شکار نہ کرسکے اور محمد عامر کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.