پاکستان کا چین کیساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کا چین کےساتھ  آزاد تجارت کا معاہدہ طے پا گیا۔ مشیرتجارت کا کہنا ہے کہ کہ چین کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ یکم دسمبر سے لاگو ہوگا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یہ سی پیک ٹوپلس بزنس ٹو بزنس معاہدہ ہوگا۔ پاکستان کے ٹیکسٹائلز، فارسوٹیکلز، کیمکلز اور لیدر کے شعبے سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔

اس حوالے سے مشیرتجارت نے بتایا کہ برآمد کنندگان  سے درخواست کی ہے کہ ڈیوٹی فری سہولت سے فائدہ اٹھائیں، چین نے پاکستان کو اڑھائی لاکھ ٹن چاول کی ایکسپورٹ کو دگنا کرنے کی درخواست پر غور وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین لاکھ ٹن چینی چین کو برآمد کرنے کا انحصار پاکستان میں چینی کی قیمتوں پر ہوگا، چین سے پاکستانی تمباکو اورسگریٹ درآمد کرنے کی درخواست کی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے  مزید کہا کہ چین نے پاکستان سے سردیوں میں سبزیاں اور فروٹ مغربی چین کوبرآمد کرنے کی درخواست ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.