نعیم الحق نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جانے کی تصدیق کردی

اسلام آباد: (08 نومبر 2019)ٌ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف سخت بیمار ہیں، ہم نے ان کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ ہر پاکستانی کو اپنے مرضی کا علاج کرانے کا حق حاصل ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، البتہ یہ عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ نواز شریف کو ایک یا زیادہ مرتبہ باہر جانے کی اجازت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب عدالت فیصلہ کرے گی کہ نوازشریف کتنے عرصے کیلئے باہر جائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.