جائیداداورسونےکی خریداری کےلئےقوانین تیار

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو  نے جائیداد اور سونے کی خریداری میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلیے قوانین تیار کرلئے ہیں۔اب ہر ماہ سونے کی خریداری اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو ایف بی آر پورٹل پرمعلومات فراہم کرنا ہوگی۔

ایف بی آرنے اِنکم ٹیکس رول 2002 میں ترامیم کا ڈرافٹ تیارکرلیا ہے۔ سونے کے تاجر10 لاکھ سے زائد سونے کی لین دین کی تفصیلات فراہم کریں گے۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ 20 لاکھ سے زائد جائیداد کی لین دین کی تفصیلات فراہم کریں گے ۔ سونے اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کیلیے خریدارکی معلومات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایجنٹس ہر ماہ ایف بی آر کے آئی آر آئی پورٹل پرمعلومات فراہم کریں گے۔ ایف بی آر قوانین فنانشل ایکشن ٹاسک کی شرائط کے مطابق ڈرافٹ کیےگئےہیں۔

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان ابھی گرے لسٹ میں موجود ہے اور وائٹ لسٹ میں آنے کیلیے پاکستان کو شرائط پر پورا اترنا لازمی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.