ناکامی پر مایوس بابر اعظم نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

پرتھ:آسٹریلیا کیخلاف ناکامی پر مایوس قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بہت اچھی ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی البتہ انہیں کافی کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملا۔

تیسرے ٹی ٹونٹی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان ذاتی طور پر بھی وہ کافی کچھ سیکھے ہیں لیکن ابھی انہیں طویل سفر طے کرنا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد موسیٰ اور محمد حسنین نے اچھی باؤلنگ کی مگر آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی کلاس یکسر مختلف ہے لہٰذا یہی کہا جا سکتا ہے کہ دونوں نوجوان پیسرز نے جو کچھ سیکھا اور انہیں جو تجربہ ہوا وہ مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ کا مرکز ٹیسٹ سیریز اور چار روزہ میچز ہیں جن میں کھیلنا انہیں پرجوش کر رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.