سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دے دیا

نئی دہلی: اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والےبالی ووڈ اداکار سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جاؤں گا تو کون جائے گا۔

معروف بالی ووڈ اداکار و بی جے پی رہنما سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے آج پاکستان آرہے ہیں۔ ان کی کرتارپور آمد کی تصدیق گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے کرتارپور آمد کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’اگر میں نہیں جاؤ گا تو کون جائے گا، میں ضرور جاؤں گا، وہ میرا علاقہ اور میرا گھر ہے۔‘‘اس خبرکوبھی پڑھیں: سنی دیول اور سدھو کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

واضح رہے کہ اداکار و سیاستدان سنی دیول کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے ہی بھارتی الیکشن میں حصہ لیاتھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.