پاکستان کی حکمرانی کوخطرات لاحق:T20

 سری لنکا اورآسٹریلیا کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے شکستوں کے بعد پاکستان کی ٹوئنٹی 20 عالمی رینکنگ پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریزختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبرہے لیکن دوسرے نمبرپرموجود آسٹریلیا سے اس کا صرف ایک ہی پوائنٹ زیادہ ہے۔

نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 270 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبرپرہے جبکہ سری لنکا کے بعد پاکستان کو بھی تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی آسٹریلین ٹیم 269 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پہلی پوزیشن کے حصول کیلئے اسے صرف ایک میچ جیتنا ہی ضروری ہے۔ فہرست میں انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، بھارت پانچویں، نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلہ دیش نوویں اورویسٹ انڈیزدسویں نمبرپر ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.