شیخ رشید نے آصف علی زرداری کے بارے میں بھی بڑی پیشن گوئی کردی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے لوگ آئندہ ہفتے سے پیسے دیں گے جب کہ نوازشریف کبھی پیسے نہیں دے گا۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری بڑے دل کا ہے، دوستوں کے ساتھ مل کر کھاتا اور کرپشن کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کے سارے کیس پلی بارگین میں 3،4 ماہ کے دوران ختم ہوجائیں گے۔ نوازشریف کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم  کل یا پرسوں باہر جائیں گے، وہ لوگ جو آج ڈیل یا ڈھیل کی بات کررہے وہ سمجھیں یہ طبی مسئلہ ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ بدقسمتی سے نواز شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں نہیں، امید ہے میرے دوست شہباز شریف بھی اپنے بھائی کے ساتھ جائیں گے وہ  دونوں طرف کھیلنے کا ماہر ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بیماری پر سیاست کر رہا ہے تو کیس اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے، ایسی بیماریوں کا علاج پاکستان میں نہیں ہوتا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے اور  ان کی بیرون ملک روانگی میں پلیٹ لیٹس کی کمی آڑے آ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس میں توازن نہیں آتا، وہ سفر نہیں کرسکتے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.