بدقسمتی سے موجودہ دور میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ، مدیحہ شاہ

لاہور(این این آئی) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ انسان اپنے کردار کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے ،بدقسمتی سے موجودہ دور میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جھوٹ جتنا مرضی خوبصورت ہو لیکن اس کی اصلیت سامنے آکر رہتی ہے لیکن سچ جتنا مرضی کڑوا ہو حقیقت واضح ہونے پر اس کی خوبصورتی سامنے آ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگ ایک چہرے پر کیسے اتنے نقاب اوڑھ لیتے ہیں اور اصل چہرہ سامنے آنے پرانہیں  سبکی بھی نہیں ہوتی ،ایسے لوگ دوسروں کا اعتماد توڑنے کا باعث بنتے ہیں ۔مدیحہ شاہ نے کہا کہ دنیا میں آج ان لوگوں کا نام زندہ ہے جن کا کردار مضبوط تھا اور میں بھی اپنی زندگی اسی ڈگر پر بسر کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.