رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور: (09 نومبر 2019) انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت کیس کا 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے کیس کا چالان جمع ہوچکا ہے، ان کے کیس کا اب باقاعدہ ٹرائل شروع ہونے والا ہے، رانا ثنا اللہ پر اے این ایف حکام نے 15 کلو ہیروئن رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج پہلی درخواست پر ہی پیش کردی گئی تھی، ملزم کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق طبی بنیاد پر درخواست ضمانت اس مرحلے میں منظور نہیں کی جاسکتی، رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جو مواد پیش کیا گیا اس سے رانا ثنا اللہ کا جرم سے بظاہر واسطہ نظر آتا ہے، ایسی کوئی وجہ نہیں جس کی بنیاد پر فوری ان کو ضمانت دی جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.