فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے توہین عدالت کیس میں عدالت سے ایک بار پھر معافی مانگ لی۔

توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنا جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا جواب بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے عدالت میں جمع کرایا۔

جمع کرائے گئے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے ایک بار پھر غیر مشروع معافی مانگتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں جبکہ پاکستان کی ہر عدالت اور جج کا بے حد احترام کرتی ہوں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں عدلیہ کی آزادی پر یقین ہے۔ میں نے نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی اگر مقدمے پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملا تو اس پر بھی معافی مانگتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت یا مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کبھی نیت بھی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدالت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ملزم کو خصوصی رعایت دینے کے لیے شام کے وقت عدالت لگائی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.