کبھی بھی دولت کمانے کی ہوس نہیں رہی ،اللہ نے بے حساب رزق دیا ‘عرفان کھوسٹ

لاہور ( این این آئی)لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ کبھی بھی دولت کمانے کی ہوس نہیں رہی ،نیک نیتی سے محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے بے حساب رزق عطا کیا جس پر جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا کہ اپنی چادر سے زیادہ پائوں نہیں پھیلائے اور ہمیشہ میانہ روی سے کام لیا ہے ،یہی خوبی میرے بچوں میں بھی منتقل ہوئی ہے اور ہم اطمینان والی زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ خوش قسمت انسان ہوں کہ میںنے اپنوں کے ساتھ بڑی خوبصورت زندگی  گزاری ہے اور یہی اصل زندگی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر خواتین اپنی عمر چھپاتی ہیں تو اس میں کیا برائی ہے ، اس سے کسی دوسرے کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.