لورالائی میں گھریلو تنازع پر 3 خواتین قتل

لورالائی میں پولیس ملازم نے فائرنگ کرکے اپنی ماں، بہن اور بیوی کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم نے واقعے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق واقعہ لورالائی کے بخاری اسکیم میں میں پیش آیا، جہاں محکمہ پولیس میں جونئیر کلرک نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے ماں، بہن اور بیوی کو قتل کردیا اور خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت، ثاقب علی، فوزیہ بی بی (والدہ)، گوشہ بی بی (بہن) اور سعدیہ (اہلیہ) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی، گھریلو تنازع سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.