سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا و دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی

کراچی: (09 نومبر 2019) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا و ردیگر کے خلاف مقدمات کی سماعت سات دسمبر تک ملتوی۔ تفتیشی افسر کے دستاویز ات نہ لانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دہشت گردی، جلاو گھیراو سمیت دیگر الزامات میں چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسر نے کہا کہ وہ کچھ دستاویزات بدین میں بھول آئے ہیں۔ آج بیان قلمبند نہیں کراسکتے۔ اس لئے سماعت ملتوی کردی جائے۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح تو کیس میں تاخیر ہوتی رہے گی۔

ذوالفقار مرزا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرتارپور راہداری کا افتتاح حکومت پاکستان کا اچھا اقدام ہے۔ انسانی ہمدری کے تحت اس اقدام پر وہ وزیراعظم اور آرمی چیف کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر حکومتی ذمہ دار معاملات کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ کرے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.