لاہور: (09 نومبر 2019) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرتارپورراہداری وزیراعظم عمران خان کاتاریخی اقدام ہے۔ جس طرح پاکستان میں اقلیتوں کی عبادتگاہوں کااحترام کیا جاتا، ویسے ہی بھارت بھی دیگر مذاہب کی عبادتگاہوں کا احترام کرے۔میو اسپتال میں مہمان خانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشن خدمت خلق ہے۔ میواسپتال میں مریضوں کے لواحقین کیلئے دو کروڑساٹھ لاکھ کی لاگت سے مہمان خانہ تعمیر کیا گیا ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ نوازشریف کانام ای سی ایل سے نکالنے کاحتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔ ڈسچارج کے وقت نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 26ہزارتھی۔انہوں نے مزید کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باوجود مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے پر انتظامیہ کی تعریف کی۔
