کرتار پورراہداری کا افتتاح، اداکارہ میگھا کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد

اداکارہ میگھا نے کرتار پور راہداری کے افتتاح پر دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس راہداری کے ذریعے امن،رواداری اور محبت کا جو پیغام دیا ہے اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

میگھا نے مزید کہا کہ میں نے بہت پہلے اپنے ایک ویڈیو ”سردار جی سردار جی کر لو بارڈر پار جی“کے ذریعے سکھ برادری کو محبت کا پیغام دیا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے اس فیصلے کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنکار امن کے علمبردار ہیں جو ہمیشہ اپنا کردار اسی طرح ادا کرتے رہیں گے۔

https://khouj.com/wp-content/uploads/2019/11/WhatsApp-Video-2019-11-09-at-6.45.56-PM-1.mp4

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.