آئی فون 11 کی پاکستان میں بکنگ کا آغاز

کراچی : ایپل کمپنی کے نئےآئی فون11، آئی فون 11 پرو اورآئی فون 11پرو میکس کی پاکستان بھرمیں پری بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ صارفین اپنے پسندیدہ آئی فون 11کی آج اہم مقامات پر پہلےسےبکنگ کرواسکتے ہیں۔ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے آئی فون 11 پرو اور پرو میکس ایپل کے پہلے فونز ہیں جن کے بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں۔ایک رپورٹ کےمطابق ایپل کی جانب سے منفرد کنٹری کوڈ ZP/A پاکستان کو منتخب کیا ہے تاکہ اصلی اور مستند ایپل مصنوعات ہی پاکستان میں صارفین تک پہنچ سکیں۔ ایپل کمپنی نے آئی فون 11 سیریز کے 3 فونز ستمبر میں متعارف کرائے تھے۔ آئی فون سیریز  اپنے نئے منفرد اور گلیمرس انداز میں صارفین کو ان قیمتوں میں دستیاب ہوگا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.