کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر ہیڈ کوچ کا ردعمل

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف لگاتار دو ٹی20 سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا ہے کہ جب تک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 180 رنز نہیں کریں تو کیسے جیتیں  گے لیکن سیریز میں صرف دو بیٹسمین پرفارم کر پائے باقی کوئی کھلاڑی اپنا حصہ نہیں ڈال سکا۔

انہوں نے کہا کہ افتخار احمد جس طرح کھیلا ہے وہ مثبت چیز  ہے جبکہ موسی خان نے اچھی پیس کے ساتھ باولنگ کی ، مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے کار آمد ہوں گے۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کے تینوں شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے اسکے ساتھ ساتھ فٹنس اور ڈسپلین پر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن اسٹریلیا اور ہماری فیلڈنگ میں واضع فرق تھا اور ہمارے کھلاڑی اسٹریلیا کے ٹاپ تین کھلاڑیوں کو آوٹ نہیں کرسکے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.