ذہنی دباؤ: مجرب نسخہ، 'سب سے اہم کام سب سے پہلے'

واشنگٹن — کام کے اوقات میں مسلسل ذہنی دباؤ صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ تحقیقی ادارے، "مائنڈ" کی 2013ء کی ایک رپورٹ کے مطابق، ذہنی دباؤ کے شکار ہر تین میں سے ایک پاکستانی فرد کا کہنا تھا کہ اسے کام کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا سامنا ہے۔

ایسے میں ذہنی دباؤ سے کیسے بچا جائے اس کے بارے میں تحقیق کار مختلف طریقے تجویز کرتے ہیں۔

’انٹرپرینیور‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، کام کو اس طرح سے ترتیب دیا جائے کہ جو سب سے اہم کام ہے وہ سب سے پہلے کیا جائے؛ تو ذہن سے دباؤ کم ہو جاتا ہے۔ اہم ترین کام کے سرانجام دینے کے بعد ذہن باقی دن بھر کے کام کسی دباؤ کے بغیر سر انجام دے سکتا ہے۔

کام کے دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ بات چیت، ان سے خیالات کا تبادلہ بھی ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔ ایسے ہی کام کے دوران رک کر زندگی کے بارے میں سوچنا اور جو کچھ بہتر ہو رہا ہے اس کا خیال کرنا بھی ذہن سے دباؤ کو کم کر سکتا ہے۔

امریکن سائکالوجیکل ایسوسی ایشن کام کے دوران ذہنی دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے جو تجاویز دیتی ہے ان میں اس بات کی نشاندہی کرنا شامل ہے کہ وہ کیا عوامل ہیں جو ذہنی دباؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ اس نشاندہی کے بعد ذہنی دباؤ کم کرنے کے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں، جیسے ذہنی دباؤ کے دوران ورزش کرنا، یوگا کرنا یا ایسے مشاغل اپنانا جو ذہنی دباؤ کو کم کر سکیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.