ايف بی آر نے امپورٹڈ اشیاء پر ٹیکس کم کردیا

ايف بی آر نے امپورٹڈ اشیاء پر تين فیصد ویليو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا، کھانے پينے کے علاوہ اليکٹرانک آئٹمز، گاڑيوں کے ٹائر، ٹيوب اور بيٹرياں بھی شامل ہيں۔

ايف بی آر نے امپورٹڈ اشیاء پر ويليو ايڈڈ ٹيکس ختم کرديا گيا، یاد رہے کہ بجٹ میں ہر درآمدی آئٹم پر تین فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا تاہم اب اِس اقدام سے نہ صرف عوام بلکہ امپورٹرز کو بھي ريليف ملے گا۔

کھانے پينے کي امپورٹڈ اشيا ميں بسکٹ، جوس، آئس کریم، کولڈڈرنک، دودھ کےشربت،چائے، مصالحے، منرل واٹر شامل ہيں، درآمدي صابن، شیمپو، ٹوٹھ پيسٹ، شیونگ کریم اور ٹشو پیپر پر بھي اب تينفيصد ٹيکس نہيں ليا جائے گا۔

اليکٹرانکس ميں ٹی وی، فریج، ڈیپ فریزر، پنکھے، استری، واشنگ مشن، ٹیلیفون سیٹ اور چولہے شامل ہيں جبکہ پینٹ، فوم اور اسپرنگ کے گدوں کے علاوہ گاڑویں کے تمام تیل گاڑیوں کی بیٹری، موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے ٹائر، ٹیوب اور آٹوپارٹس بھي اب سستے ہوجائیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.