بھارتی حکومت،سپریم کورٹ ،فوج اور سیاسی جماعتیں پاکستان کے لیے کبھی اچھا نہیں سوچ سکتے:عارف حمید بھٹی

لاہور:سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت،سپریم کورٹ ،فوج اور سیاسی جماعتیں پاکستان کے لیے کبھی اچھا نہیں سوچ سکتے۔ جی این این کے خصوصی پروگرام "فیس ٹو فیس ود عائشہ بخش "میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا کرتارپور راہداری کھولنے کا اقدام بہت اچھا تھا،جسے پوری دنیا نے سراہا اور یہ امن کا پیغام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج تقریر میں جیسے مسئلہ کشمیر اٹھایا ایسا لگ رہا تھا کہ ابھی بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر سے واپس چلی جائے گی کیونکہ ان کی باتوں میں بہت اثر،درد اور احساس تھا ،لیکن بھارت کبھی پاکستان کے لیے نہ اچھا کرے گا اور نہ ہی اچھا کرنے کی خواہش کرے گا ۔بھارتی سپریم کورٹ ،فوج ،حکومت اور سیاسی جماعتیں کبھی پاکستان کے لیے بہتر نہیں سوچ سکتا ،پاکستان امن کے ایسے ہزار قدم بھی اٹھا لے بھارت پاکستان کے لیے بہتر نہیں سوچے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک تقریر کر کے یا ایک ٹوئٹ کر کے کشمیریوں کی مشکلات میں کمی نہیں کر سکتے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.