وفاقی حکومت تعاون کرے تو کراچی کی حالت بدل سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: (09 نومبر 2019) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ان سے ملنا نہیں چاہتے۔ سیاستدان ہوں یا تاجر سب کو چور بنادیا گیا ہے۔ سب کو مل کر احتجاج کرنا ہوگا۔ وفاقی حکومت تعاون کرے تو کراچی کی حالت بدل سکتی ہے۔

آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہم سے بات نہیں کرتے۔ کچھ کہتا ہوں تو کہیں سے نوٹس آجاتا ہے۔ پھر میڈیا پوچھتا ہے کب گرفتاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص پریشان ہے۔ وفاقی حکومت ناکام ہوگئی۔ سب کو مل کر احتجاج کرنا ہوگا۔سیاستدان ہوں یا تاجر سب کو چور بنادیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر کو انتظامی اختیار دینا غیر آئینی ہوگا۔ آپ کا ساتھ ہواتو عدالت جاؤں گا۔وفاقی حکومت تعاون کرے تو کراچی کی حالت بدل سکتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.