گیس کمپنیوں نے ایک بارپھر قیمتیں بڑھانے کی درخواست دیدی

سوئی گیس کمپنیوں نے اوگرا کو ٹیرف میں اضافے کی درخواست دیدی، جس میں قیمتیں 31 فیصد تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی حکومت نے تقریباً 5 ماہ قبل گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد تک اضافہ کردیا تھا۔

سوئی گیس کمپنیوں نے اوگرا کو ٹیرف میں مزید 31 فیصد اضافے کیلئے درخواست دی ہے، جس کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی قیمت 62.52 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی ناردرن کمپنی کی 194 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش شامل ہے۔

مزید جانیے : گھریلوصارفین کیلئے گیس 190 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری،ای سی سیسوئی ناردرن گیس کمپنی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اوسط ٹیرف 624.93 روپے سے بڑھا کر 818.95 روپے مقرر کیا جائے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوسط ٹیرف 799 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت 19 اور 20 نومبر کو ہوگی۔

 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.