ایران کے ہاتھ بڑا خزانہ لگ گیا

تہران(24نیوز) ایران نے تیل کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا،جنوبی حصے میں دریافت ہونے والے تیل کے ذخائر پچاس ارب بیرل سے زائد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے وسطی شہر یزد میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ملک کے جنوبی حصے میں تریپن ارب بیرل کے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، یہ ایک بڑی دریافت ہے جو بستان سے امیدیہ کےدرمیان چوبیس سو مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے، تیل سطح زمین سے 80  میٹر گہرائی میں ہے۔

اس وقت ایران کی معیشت امریکا کی سخت ترین پابندیوں کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہے، ایران خام تیل کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کا چوتھا اور قدرتی گیس کے حوالے سے دوسرا بڑا ملک ہے، تاہم امریکی پابندیوں کے باعث تہران کو توانائی کی برآمد میں مشکلات درپیش ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.