کپتانی سے برطرف کئےجانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سرفراز نے کیا کہا؟

کراچی(علی رضا) سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انہیں کپتانی سے ہٹائے جانے پر افسوس نہیں، پی سی بی نے جو بہتر سمجھا وہ فیصلہ کیا، بابراعظم نوجوان کپتان ہیں، امید ہے وہ بیٹنگ کی طرح کپتانی بھی اچھی کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمد کی کپتانی سے ہٹائے جانے کےبعدمیڈیا میں پہلی انٹری ہوئی،کپتانی سے ہٹائے جانے پر ردعمل دےدیا، اورنئے کپتان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کردیا،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سوبین الاقوامی میچز میں پاکستان کی قیادت کی،کوشش رہی کہ ٹیم کیلئے بہتر سے بہتر پرفارم کریں،قیادت سے محرومی کا افسوس نہیں، کوشش ہوگی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے ٹیم میں واپس آئیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ان کے مایوس ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے، پی سی بی نے جو بہتر سمجھا وہ فیصلہ کیا، بابراعظم نوجوان کپتان ہے امید ہے وہ بیٹنگ کی طرح کپتانی میں بھی پرفارم کرینگے۔

سرفراز احمد نے پی سی بی ، میڈیا اور مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناردرن پنجاب کے کوچ محمد وسیم نے کہا کہ ان کی ٹیم میں زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، امید ہےمقابلے بھرپورہونگے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.