شوبزچھوڑنے والی رابی پیرزادہ کی نئی شروعات

نازیبا ویڈیو اور تصاویر سامنے آنےکے بعدسوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے والی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کی نئی شروعات کردیں۔

اس سے قبل گلوکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیک ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ’’ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے‘‘۔

ٹویٹ کے اختتام پر گلوکارہ نے قرآنی آیت بھی لکھی تھی ، ترجمہ’’ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت ‘‘۔

اس ٹویٹ کے بعد سے رابی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال نہیں کر رہی تھیں لیکن آج انہوں نے مداحوں کو ایک خواشگوار سرپرائزدیتے ہوئے ٹویٹ کی اور لکھا ’’ایک نئی شروعات ‘‘۔

رابی نے خانہ کعبہ کے خوبصورت اسکیچ اور پینٹنگ کی تصاویر شیئر کی ہیں جو یقیننا انہوں نے خود بنائی ہیں۔

رابی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسند کرتے ہوئے جوابی ٹویٹس میں ان کا حوصلہ بڑھایا۔

رابی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا تھا۔ انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو درخواست دی ہے کہ میری تصاویر اور ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور ایسا کرنے والی ویب سائٹس اور اکاؤنٹس بلاک کیے جائیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.