ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ائیر چیف سے گلوکارفخر عالم کی ملاقات

 اسلام آباد:معروف ٹی وی  اینکر اور گلوکار فخر عالم نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ یہ ملاقات   فخر عالم  کے دنیاکے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق  فخر عالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت وہ  ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ”مشن پرواز  –  فخر عالم میکنگ ہسٹری”  بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے: 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.