رابی پیر زادہ نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا

 اپنی نازیبا ویڈیوز کے بعد شوبز سے علیحدگی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا‘ رابی پیرزادہ نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کی کچھ تصویری جھلکیاں مداحوں سے شئیر کی ہیں۔ نازیبا ویڈیوزوائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ شدید تنقید کی زد میں تھیں، اورانہوں نے شوبز سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جب کہ رابی پیرزادہ نے اپنی وڈیوزپرشرمندگی کا احساس کرتے ہوئے اپنے سارے سوشل میڈیا اکانٹس پرشئیر کیا تھا کہ جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ تاہم اب رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرلکھا کہ وہ ایک نئی زندگی کا آغازکررہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں خانہ کعبہ کی پینٹنگ کی کچھ تصویریں شیئرکی ہیں۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے شوبز کے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالی میرے گناہوں کو معاف کرے اورمیرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.