بابری مسجدکی تعمیر نو،بھارتی مسلمان اداکار مخالف کیوں؟

بالی وڈ کےدبنگ اداکارسلمان خان کےوالد فلمسازومصنف سلیم خان اور فلمی گیتوں کےخالق اور لکھاری جاوید اختر نےبابری مسجدکےبدلےکسی اورجگہ دوسری مسجدکی تعمیرکےلیےدی جانے والی 5 ایکڑ زمین پرمسجدبنانےکےبجائےاسکول یاخیراتی اسپتال بنانےکامطالبہ کردیا۔

 تفصیلات کےمطابق سلمان  خان کےوالداورمعروف فلم سازاورڈائیلاگ لکھاری سلیم خان نےایودھیا کیس کے فیصلےپرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ مسجد کےلیےدی جانےوالی جگہ پراسکول بناناچاہیے،اس وقت ہمیں مسجدسےزیادہ اچھےاسکولوں کی ضرورت ہے۔

سلیم خان نے اپنے بیان میں کہاکہ پیغمبرآخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےہمیں دواہم تعلیمات دی ہیں، محبت سےپیش آنااوردرگزرکرنا۔ اب ایودھیا کامسئلہ ہمیشہ کےلیےحل ہوگیا۔ مسلمان ان دو انمول موتیوں پرعمل کریں۔

دوسری جانب شاعراورکئی کامیاب فلموں کےمصنف جاوید اخترنےبھی ایودھیاکیس کےفیصلےپرسما جی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرتبصرہ کرتے ہوئےکہاکہ مسجد کےلیےدی جانےوالی زمین پراسپتال بنانا چاہیےکیوں کہ مساجد بڑی تعدادمیں موجودہیں لیکن اچھےاسپتالوں کی کمی ہے۔

It would be really nice if those who get the 5 acres as compensation decide to make a big charitable hospital on that land sponsored and supported by the people all the communities .

— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) November 10, 2019

واضح رہے کہ چند روز قبل   بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کافیصلہ سناتےہوئےمسجد کی زمین ہندوؤں کےحوالےکرنےکاحکم دیتےہوئےمرکزی حکومت کورام مندرتعمیرکرنےکاحکم دیا تھا ۔ جبکہ  مسلمانوں کوایودھیامیں ہی کسی اورجگہ مسجد کی تعمیرکے لیے 5 ایکڑ زمیں دینے کاحکم بھی دیاتھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.