معروف فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان رشتہ ازدواج میں منسلک

اسلام آباد: معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ،فیشن اورشوبزسے تعلق رکھنے والے افراد نے شادی کی تقریب کو چارچاند لگا دئیے۔ ڈیزائنر علی ذیشان اوران کی اہلیہ مائرہ کی شادی کے موقع پر لی گئی تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ شادی کے موقع پر جوڑے نے روایتی لباس کا ہی انتخاب کیا ۔ دولہن مائرہ نے شادی کے دن دلفریب جیولری کے ساتھ گلابی رنگ کاعروسی جوڑا زیب تن کیا جب کہ علی ذیشان نے روایتی شیروانی پہنی ۔ صارفین کی جانب سے  دولہا اور دولہن کے ملبوسات کو  بے حد سراہا  گیا   ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.