اسٹیٹ بینک نیا یادگاری سکہ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے ایک سادہ تقریب میں سکے کی رونمائی کی جس میں پاکستان سکھ کونسل کے پیٹرن ان چیف سردار رمیش سنگھ خالصہ اور اسٹیٹ بینک کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔ اسٹیٹ بینک نے سکے کی قیمت بابا گرونانک کے جنم دن کے مناسبت سے 550روپے مقرر کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کردیا

اس سکے کی ایک جانب سری گرونانک دیو جی کی عبارت اور ننکانہ صاحب کی عمارت کنندہ ہے جب کہ دوسری جانب روایت چاند ستارہ ، جاری ہونے کا سال اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کنندہ ہے۔

سکے پر گرونانک کی سن پیدائش اور وفات کا سال 1469-2019 بھی درج ہے۔

کرتار پور راہداری: سکھ یاتریوں کو کتنی فیس دینا ہو گی؟

یاد رہے کہ پاکستان نے بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتار پور راہدری کا بھی افتتاح کیا ہے جس کے ذریعے اب بھارت میں بسنے والے سکھ بغیر ویزہ پاکستان میں گورودوارہ آسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.