شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری

لاہور: (12 نومبر 2019) ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے خلاف درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی، نیب، وفاقی و صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل رانا مشہود احمد نے موقف اپنایا کہ شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو متعدد بار پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست دی مگر اسپیکر قومی اسمبلی نے درخواست مسترد کردی۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں دیگر اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے لیکن درخواست گزار کے پروڈکشن آرڈرز نہیں جاری کیے گئے جو کہ آرٹیکل چار کی خلاف ورزی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے سے این اے ایک سو چوبیس کے ووٹرز نمائندگی سے محروم ہیں۔

عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چودہ نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.