سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر

لاہور: (12 نومبر 2019) ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے تاریخ مقرر کردی۔ فل بنچ انیس نومبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں پر طویل وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہزاد احمد خان اور جسٹس عالیہ نیلم شامل ہیں۔

بنچ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جے آئی ٹی کو کام سے روک دیا تھا۔ جبکہ پنجاب حکومت نے نئی جے آئی ٹی کے معاملے پر اپنا جواب داخل کرانا ہے۔

درخواستوں میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل پر قانونی اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.