ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم چارلیز اینجلز کی ریلیز میں تین دن باقی

لاس انجلس (92 نیوز) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم چارلیز اینجلز کی ریلیز میں تین دن باقی رہ گئے۔ فلم کے ٹریلرز پہلے ہی شائقین کے دلوں میں گھر بنا چکے ہیں۔

دشمنوں کو ہر دم مات دینے کیلئے تیار تین دبنگ جاسوس خواتین ایک دفعہ پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں ۔ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم چارلیز اینجلز میں کرسٹین سٹیوارٹ، نومی اسکاٹ اور ایلا بلنسکا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

لاس اینجلس میں فلم کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا جس میں اسٹار کاسٹ شریک ہوئی۔ ہر لمحے بدلتی صورتحال، خوف، دہشت اور ایکشن سے بھرپور فلم 15 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہونے جارہی ہے  جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.