پاکستان نے معاشی مشکلات پر قابو پالیا، وزیر اعظم

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان نے معاشی مشکلات پر قابو پالیا ہے،خوشیہے ملکی معیشت مستحکم ہوچکی ہے،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے۔

پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی ٹیم نے روپیہ مستحکم کردیا،انہیں مبارکباد دیتا ہوں،آئی ایم ایف اورعالمی بینک نے  پاکستان میں معاشی استحکام کا اعتراف کیا، ہم سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا  کہ معیشت کے استحکام کے بعد اب  اگلے مرحلے میں ہمیں نوجوانوں کو روزگار دینا ہے، باہر سے سرمایہ کاری بھی آنی شروع ہوگئی، پیش گوئی  سے زیادہ ترقی کریں گے، چین کے ساتھ جتنے بہتر تعلقات اب ہیں پہلے کبھی نہیں رہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.