اب ٹوئٹر پرمشہور افراد کے ساتھ اہم موضوعات کو بھی فالو کیجیے

کیلیفورنیا: ٹوئٹر کا نام آتے ہی ہمارے ذہن میں لوگوں کے ذاتی اکاؤنٹس آتے ہیں جن میں فنکار یا سیاست داں اپنی اپنی بات کرتے نظر آتے ہیں۔ لیکن اب ٹوئٹر نے اپنے صارفین میں اضافے کےلیے موضوعات یا ٹاپکس کا آپشن بھی پیش کیا ہے۔

اگر کوئی ڈاکٹر اپنے پسندیدہ موضوعات پر ٹویٹس پڑھنا چاہتا ہے تو ان کی تلاش ایک بہت دقت طلب کام ہوسکتی ہے۔ اسی بنا پر ٹویٹر نے امریکا میں 300 موضوعات اور شعبوں پر ٹویٹس منتخب کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

ان میں بریکنگ نیوز بھی ہوسکتی ہیں تو کسی نئی دریافت کا احوال بھی شامل ہوسکتا ہے۔ یہ ٹویٹ ایک بیج کے تحت ایک ٹائم لائن کی صورت میں نمودار ہوتی ہے۔

اس طرح آپ ٹائم لائن یا سرچ آپشن سے بھی پسندیدہ موضوعات کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ ابھی موضوعات امریکی صارفین کے لحاظ سے ہی مرتب کیے گئے ہیں لیکن اگلے چند ماہ میں دنیا کے دیگر ممالک کے لحاظ سے بھی آپشنز پیش کیے جائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.