دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

 دبئی (92 نیوز) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرےٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

انگلینڈ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے۔ پاکستان بلائنڈ کرٹ ٹیم نے 13 اوورز میں دو وکٹوںکے نقصان پر  133 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

 قومی بلائنڈکرکٹ ٹیم میں انیس جاوید نے 55 رنز جبکہ محسن خان نے 50 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانبسے جمی ملرڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

قومی کھلاڑی انیس جاوید مین آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان ٹیم کو چھ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.