پشاور (92 نیوز) تینتیسویں نیشنلگیمز کے چوتھے روز بھی پوائنٹس ٹیبل پر پاک آرمی سرفہرست ہے۔ مزید تمغے جیت کر پوزیشناور بھی مستحکم کر لی۔
پشاور میں جاری 33 ویں نیشنل گیمز کے چوتھے روز پاکآرمی نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا دی ہے ۔ پاک آرمی 93 گولڈ، 72 سلور اور 43 برونزمیڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ واپڈا 72 گولڈ، 58 سلور اور 48 برونز کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے جبکہ نیوی 12 گولڈ، 4 سلور اور 3 برونز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔
چوتھے روز قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے کے مقابلےمنعقد ہوئے جبکہ 2 سو میٹر ریس میں واپڈا کی نجمہ پروین نے نیا قومی ریکارڈ قائم کرلیا۔آرمی کے عزیزالرحمان نے بھی 2 سو میٹر ریس میں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا۔
سوات ایکسپریس وے پر ہونے والی میراتھن ریس پاک آرمیکے ندیم حسین نے جیت لی۔ ندیم حسین نے 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے، 24 منٹ اور 13سیکنڈ میں طے کیا۔ پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں اسکواش کے مقابلے بھی جاری ہیں۔
